مہرکی بخشش
٭سوال۹۶:۔اگر عورت کا مہر عین خارجی (جیسے گھر ، گاڑی وغیرہ) ہو اور وہ اُسے شوہر کو بخشش دے، کیا وہ دوبارہ اُس سے واپس لے سکتی ہے؟
تمام مراجع،سوائے تبریزی وصافی: اگر عین خارجی ابھی شوہر کے اختیار میں ہو اور اُسے دوسرے کے سپرد نہ کیا ہو تو وہ دوبارہ اُس سے واپس لے سکتی ہے اگرچہ نہ لینا بہتر ہے۔(۱)
آیات عظام تبریزی و صافی: اگراُسے شوہر کے اختیار میں دے دیا ہو تو بنا پر اختیاط واجب اُس سے واپس نہیں لے سکتی۔(۲)
تمام مراجع،سوائے تبریزی و صافی: اگر عین خارجی ابھی شوہرکے اختیار میں ہو اور اسے دوسرے کے سپردنہ کیا ہو تو وہ دوبارہ اس سے واپس لے سکتی ہے ،اگرچہ نہ لینا بہترہے۔(۳)
(حوالہ جات)
(۱) امام، تحریر الوسیلہ ،ج۲، کتاب الہیہ، م ۸،وحید، منہاج الصالحین ،ج۳،فاضل ، جامع المسائل ،ج۱،س۱۲۱۳،سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۲، ۱۳۲۱،خامنہ ای اجوبۃ الاستفتاء ات ،س۱۷۲۴،مکارم ، استفتاء ات ، ج۱، س ۱۰۶۴ونوری ، استفتاء ات ،ج۱،س ۶۲۳
(۲) تبریزی ،منہاج الصالحین ،ج۲،م۹۷۵ و صافی ،ہدایۃ العباد،ج۲، کتاب الہیہ،م۸
(۳) خامنہ ای، استفتاء ،س ۲۰۹،تبریزی، استفتاء ات ،س۱۶۳۹،امام ، تحریرالعباد ،ج۲، فسل فی المہر،م۱۶،صافی، ہدایۃ العباد،ج۲، فل فی المہر۱۶،سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۳،م۳۱۳