Nasihatenکتب اسلامی

عصمت اور صلاحیتِ انسان

سوال ۵۸:۔ کیا خداوندمتعال کسب عصمت کے لیے انسانوں کی صلاحیت متعین کرتا ہے یا وہ خود اس صلاحیت کو حاصل کرتے ہیں؟
خداوندِمتعال نے تمام انسانوں کو صلاحیتِ عدالت کے لیے آمادہ کیا ہے، یہ حدِ اقل ہے، عادل یعنی جو واجبات کو انجام دے اور محرمات سے پرہیز کرے، یہ ہر مسلمان کی حدِ اقل ذمہ داری ہے۔
خداوندِمتعال نے ہم سب کو عدالت کے حاصل کرنے کی استعداد عطا کی ہے اور اس کے راستے کو بھی واضح کیا ہے، عدالت مختلف مراتب رکھتی ہے، ضعیف ترین مرحلہ عدالت جو کہ واجبات کی انجام دہی اور محرمات کا ترک ہے سے لے کر مقامِ عصمت کے قریب تک بہت زیادہ مراتب ہیں۔
عدالت کے مرحلہ کے بعد( البتہ ممکن ہے عادل سہواً غلطی کرے، لیکن معصوم سہواً بھی غلطی نہیں کرتا ) عصمت کا مرحلہ شروع ہوتا ہے، اگر کوئی کسبِ عدالت کی مشق کرے تو آہستہ آہستہ عصمت کی حد کے قریب ہو جاتا ہے، یعنی اگر پہلے معصوم نہ ہو تو اس کے بعد معصوم ہو سکتا ہے، البتہ عصمت بھی بہت زیادہ درجات رکھتی ہے، معصوم ہونا کسی کے ساتھ مخصوص نہیں، وجودِ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت ابوالفضل عباس ؑاور بہت سے فرزندانِ اہل بیت ؑ شاید عصمت کے کچھ درجات پر فائز ہوں، لیکن خداوندِمتعال اعلیٰ ترین مناصب و درجات جیسے نبوت و امامت اور خلافت خاص افراد کو عطا کرتا ہے یعنی اس شخص کو جس کے بارے میں جانتا ہے کہ لغزش کرنے کی سکت رکھتاہے لیکن تا آخر عمر لغزش نہیں کرتا، ایسے افراد کو مقام و منصب عطا کرتا ہے۔
اللّٰہُ أَعْلَمُ حَیْْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہُ(۱)
اللہ جہاں(جس دل میں) اپنی رسالت قرار دیتا ہے اس (کی قابلیت و صلاحیت) کو خوب جانتا ہے۔
حضرت علی ؑ نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں:
اگر یہ تمام سات اقلیم مجھے دیں اور کہیں کہ چیونٹی پر ظلم کروں تو میں ایسا نہیں کروں گا، یعنی میں باوجودیکہ ایسا کر سکتا ہوں، ظلم نہیں کرتا۔
وَاللَّہِ لَوْأُعْطِیتُ لْأَقاَلِیمَ السَّبْعَۃَ بِمَا تَحْتَ أَفْلَا کِھَا عَلَی أَنْ أَعْصِیَ اللَّہٍ فِی نَمْلَۃٍ أَسْلُبُھَا جُلْبَ شَعِیرَۃٍ مَافَعَلْتُہُ۔
خدا کی قسم!اگر ہفت اقلیم ان چیزوں سمیت جو آسمانوں کے نیچے ہیں مجھے دے دیے جائیں کہ صرف اللہ کی اتنی معصیت کروں کہ میں چیونٹی سے جو کا ایک چھلکا چھین لوں تو کبھی ایسا نہ کروںگا۔
اس بناپر معصوم ہونے کا راستہ کھلا ہے، اگرچہ عصمت کے عالی ترین مراحل تک رسائی آسان کام نہیں ۔

(حوالہ)
(۱)سورہ انعام آیت۱۲۴

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button