ahkam - e- rozaکتب اسلامی
حاکم ِ شرع کا حکم
سوال ۱۷۴: ۔ کیا حاکم ِ شرع کا حکم اول ماہ کے ثبوت کے لیے اسکے غیر مقلدین پر بھی حجت رکھتا ہے ؟
تمام مراجع ( سیستانی اور وحید کے علاوہ ) : ہاں حاکم شرع کا اول ماہ کو ثابت کرنے کا حکم تمام لوگوں کے لیے حجت ہے اور ضروری ہے کہ اس حکم پر عمل کیا جائے مگر یہ کہ وہ سمجھ لیں کہ حاکم شرع کو اشتباہ ہو اہے (۱)۔
سیستانی : حاکم ِشرع کے حکم سے اول ماہ ثابت نہیں ہوتی (۲)۔
وحید : احتیاط واجب کی بنا پر حاکم شرع کے حکم سے اول ماہ ثابت نہیں ہوتی(۳)
(حوالہ جات)
(۱) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۱۷۳۱ ، خامنہ ای ، اجوبۃ الاستفتا ء ات ، س ۸۴۲ اور ۸۴۳ ، بہجت ، وسیلۃ النجاۃ ، ج ۱ ، م ۱۱۶۲
(۲) ۔ سیستانی ، توضیح المسائل ، م ۱۷۳۱
(۳) ۔ توضیح المسائل ، م ۱۷۳۹