ahkam - e- rozaکتب اسلامی
حیض والی عورت
سوال ۱۱۵: اگرحیض والی عورت ماہ رمضان میں غسل حیض کرنا بھول جائے اورایک یا چند دن بعد اسے یاد آئے کیا ان روزوں کی قضا ضروری ہے؟
تمام مراجع : ( مکارم کے علاوہ) نہیں، اس کے روزے صحیح ہیں اور قضا نہیں ہے۔( ۱)
مکارم : احتیاط واجب یہ ہے کہ ان روزوں کی قضا کرے۔(۲)
بھجت : ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے (۳)
وضاحت: بہتر یہ ہے کہ فرض کئے گئے مسئلہ میں روزوں کی قضا کی جائے ۔
(حوالہ جات)
(۱)۔توضیح المسائل ، م۱۶۴۱، وحید ،توضیح المسائل ، م۱۶۴۹
(۲)۔مکارم ، تعلیقات علی العروۃ المفطرات، م۵۰
(۳)۔دفتر بھجت