Nasihatenکتب اسلامی

فائدہ صلوات

سوال ۸۶ : ۔ خاندانِ پیغمبر اکرم ﷺ پر صلوات کا فائدہ کیا ہے؟ وہ تو ہمارے درود و صلوات کے محتاج ہی نہیں؟
مرحوم علامہ طباطبائی نے اس شخص کو جس نے آپ سے یہی سوال کیا تھا، ایک لطیف جواب دیا تھا اور فرمایا تھا، ہم جو صلوات بھیجتے ہیں، ایک تو اپنی طرف سے کوئی چیز ہدیہ نہیں کرتے بلکہ خداوندمتعال کی خدمت میں عرض کرتے ہیں اور اس سے درخواست کرتے ہیں کہ پیغمبر ﷺ اور ان کے خاندان پر خصوصی رحمت نازل فرمائے۔
ثانیاً: اگرچہ یہ خاندان ہماری نسبت محتاج نہیں لیکن ذات اقدس الٰہی کی طرف محتاج ہیں اور ضروری ہے کہ ہمیشہ ان پر فیض الٰہی نازل ہو، درحقیقت ہم اس صلوات کے ذریعے اپنے آپ کو اس خاندان کے نزدیک کرتے ہیں، پھر مثال دیتے تھے اور فرماتے تھے، اگر کوئی باغبان ایسے باغ میں کام کرے جس کے تمام پھول اورپھل باغ کے مالک کی ملکیت ہیں اور باغ کے مالک سے حقوق حاصل کرے، روزِ عید باغ کا ایک پھول لے اور مالکِ باغ کے پاس لے جائے، کیا اس کا یہ عمل مالک باغ کے تقرب کا باعث ہے یا نہیں؟ مسلم طور پر ہے، یہ عمل باغبان کے ادب کی علامت ہے، صلوات بھی ہمارے ادب کو ثابت کرتی ہے۔
ہم تو اپنے پاس کچھ بھی نہیں رکھتے بلکہ خداوندِمتعال سے سوال کرتے ہیں کہ ان بزرگواروں کے مراتب و درجات کو بلند فرمائے اور یہی عرضِ ادب ہمارے لیے باعثِ تقرب ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button