حکایات و روایاتکتب اسلامی

عذاب دنیا دور کرنے کی وجہ

فرعون کے دربار میں ایک مسخر تھا جو اپنی حرکتوں سے فرعون کو ہنسایا کرتا تھا۔
جب حضرت موسیٰؑ فرعون کے دربار میں تشریف لاتے تو مسخرہ فرعون کوہنسانے کے لیے حضرت موسیٰؑ کی طرح ایک پرانی عبا اپنی کندھے پر ڈالتا اور ہاتھ میں عصا لے کر حضرت موسیٰؑ کی نقلیں اتارا کرتا تھا،فرعون اور اس کے درباری اس سے لطف اندوز ہوتے۔
حضرت موسیٰؑ کو اس پر نہایت غصہ آتا تھا،جب اللہ نے حضرت موسیٰؑ کو نجات دی اور فرعون اپنی فوج سمیت غرق ہواتو وہ مسخرہ ڈوبنے سے بچ گیا۔
حضرت موسیٰؑ نے عرض کی:پروردگار!تو نے اپنے دشمن کو ہلاک کیا مگر میرے دشمن کو بچالیا،قدرت کی طرف سے آواز آئی:اے موسیٰؑ!یہ بد بخت تیری شبیہ بنایا کرتا تھا اور میں اپنے کلیم کی شبیہ کو غر ق کرنا پسند نہیں کرتا۔

(حوالہ)

(انوار نعمانیہ ص ۳۵۴)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button