Nasihatenکتب اسلامی

علمِ معصومین ؑ

سوال ۶۵:۔ معصوم ؑ کا علم غیب کس قدر ہے اور کیا دنیاوی مسائل میں بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں یا نہیں؟ اگر جواب مثبت ہے، پس حضرت علیؑ نے خلافت کے کچھ مدت بعد کیوں فرمایا: اگر میں جانتا ہوتا کہ ایسی مشکلات پیش آئیں گی تو بیعت نہ لیتا؟
معصومِ اذن الٰہی سے غیب کو جانتا ہے اور امتِ اسلامی کے مصالح میں دخیل ہر چیز سے آگاہ ہے، لیکن چند باتوں کی طرف توجہ ضروری ہے:
۱۔ علمِ غیب تکلیف آور نہیں یعنی اگر علم شرائط حجیت و غیرہ کے ذریعے سے حاصل ہو تو انسان اس کے مقابلہ میں مکلف ہے، لیکن وہ علم جو غیب کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، تکلیف آور نہیں۔
۲۔ دوسری طرف سنتِ الٰہی کا تقاضا ہے کہ معصومین ؑ بھی دوسرے افراد کی طرح آزمائش کیے جائیں اور تکلیف میں مبتلا ہوں۔
اس بناپر اس علم سے انہیں استفادہ نہیں کرنا چاہیے یا انہیں استفادہ کرنے کی اجازت نہیں تھی، البتہ کبھی دین کی نصرت کے لیے علمِ غیب سے مدد حاصل کرتے تھے، لیکن بنیادی بات یہی ہے کہ عادی امور میں علمِ غیب سے استفادہ نہیں کرتے تھے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button