ahkam - e- rozaکتب اسلامی
مراجع میں اختلافِ رائے
سوال ۱۶۵: ۔ آپ کہتے ہیں کہ دو عادل افراد گواہی دیں تو کافی ہے ، کیا عید کا اعلان چند مراجع کی طرف سے دوعادل افرادکے برابر نہیں ہے ؟
کوئی بھی فقہاء کی عدالت کا منکر نہیں ہے ، جو کچھ کہا گیا ہے وہ یہ ہے کہ دو عادل افراد گواہی دیں کہ چاند انہوں نے خود دیکھا ہے لیکن مراجع عظام خود چاند کو نہیں دیکھتے بلکہ دوسروں کے کہنے سے اطمیناں حاصل کرتے ہیں ، ان دو جہتوں کا آپس میں بہت فرق ہے ۔ گواہی پر گواہی جس کوعلمی شہادت کا نام دیا جاتا ہے ۔ اس مقام پر شرعی اعتبار نہیں رکھتی (۱)۔
(حوالہ)
(۱) ۔ العروۃ الوثقٰی ، ج ۲ ، الصوم ، طرق ثبوت ہلال ، م ۱