Nasihatenکتب اسلامی
افکارپر تسلط
سوال۲۰:۔ اپنے افکار خصوصاً شیطانی افکار پر کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟
مراقبت اسی لیے ہے، ہمیں کہا گیا ہے جو کام بھی کرو بسم اللہ الرحمن الرحیم کہو، یعنی جو کام بھی انجام دینا چاہو تو اس کام میں داخل ہوتے ہی کہا جا سکے : اے اللہ تیرے نام سے، یہ عمل ہمیں دو حکم دیتا ہے ۔
اوّل : یہ کہ ہر کام کو مطالعہ، تفکّر اور نتیجہ کی پرکھ کے بغیر انجام نہ دیں ۔
دوم : ایسے کام کا انتخاب کریں کہ جس میں کہہ سکیں : اے اللہ تیرے نام سے، ایسا کام یا واجب ہے یا مستحب، حرام اور مکروہ کو خدا کے نام سے انجام نہیں دیا جا سکتا ۔
اگر ہم نے ایسا کیا تو شیطان ہماری قید میں آ جائے گا ۔