Nasihatenکتب اسلامی
ثقل اکبر و ثقل اصغر
سوال ۱۰ : ۔ قرآن کو ثقل اکبر اور اہل بیتؑ کو ثقل اصغر کیوں کہتے ہیں ؟
عالم ظاہرو طبیعت میں اہل بیتؑ محافظ قرآن ہیں اور احیائے قرآن کے لیے شربت شہادت نوش کرتے ہیں لیکن حقیقتِ اہل بیتؑ جو کہ مقامِ ولایت ہے، وہ قرآن کے مساوی ہے، اہلِ بیت ؑ مثلاً حسین ابن علیؑ نے اپنے جسم کو قرآن پر قربان کیا ہے نہ کہ روح کو، کوئی بھی جانباز( جان یعنی روح)نہیں بلکہ سرباز ہے، بدن باز ہے لیکن جانباز نہیں، جان و روح قربان کرنے کے قابل نہیں ہے، انسان روح کو صرف خدا کے حوالے کرتا ہے نہ کہ کسی اور کے، ا رواحِ اہل بیتؑ قرآن کریم کے برابر ہے۔