ahkam - e- rozaکتب اسلامی

مہمان کا فطرہ

سوال ۱۹۰: کیا مہمان کا افطاری کھانا زکوٰۃفطرہ کے وجوب میں تاثیر رکھتا ہے ؟
تمام مراجع ( بہجت اور صافی کے علاوہ ) : نہیں ملاک یہ ہے کہ مہمان نے کھانا کھایا ہواور افطاری کی دعوت میں شرکت ،حکم میں کسی قسم کی تاثیر نہیں رکھتی (۱)
صافی : اگر مہمان نے میزبان کے ہاں کھانا کھایا ہے یا صرف افطاری کی ہے ( اگرچہ کھانا کھانے والا شمار نہ ہو ) اس کی زکوٰۃفطرہ میزبان پر واجب ہے (۲)
بہجت : اگر مہمان میزبان کا کھانا کھانے والا شمار ہو اور افطاری کھانے کے ارادے سے آیاہو ۔اگرچہ کسی وجہ سے وہ کھانا نہ کھا سکے،اسکی زکوٰۃ فطرہ میزبان پر واجب ہے۔

(حوالہ جات)
(۱) ۔ نوری ، تعلیقات علی العروہ ، زکوٰۃالفطر ، الفصل الثانی ، تبریزی ، استفتاء ات ، س ۷۸۳ ، خامنہ ای ، استفتا ء ، س ۸۸۸ ،
سیستانی ، وحید ، منھاج الصالحین ، زکوٰۃ، الفطرہ ، م ۔، بہجت وسیلۃ النجاۃ ، ج ۱م ۱۳۴۸ ، فاضل ، جامع المسائل ، ج ۲ ، س ۴۷۲
(۲) ۔ صافی ، ہدایۃ العباد ، ج ۱ ، ۱۵۸۰

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button