عدت اور منصوبہ بندی
٭سوال ۲۳۲:۔ آجکل دوائیوں (خوراکی و انجکشن)کے ذریعے ، یا خاندانی منصوبہ بندی کے طبی وسائل کے ذریعے عورت کے حاملہ ہونے کو قطعی طور پر روکا جاسکتا ہے، اس صورت میں کیا اُن عورتوں پر جو مندرجہ بالا امکانات سے استفادہ کرتی ہیں ، ضروری ہے کہ وہ عدت پوری کریں؟
تمام مراجع: ہاں، عدت پوری کرنا ضروری ہے۔(۱)
وضاحت: عدت کی حقیقی علت اور وجہ ہمارے لئے مخفی ہے اور جو کچھ بیان کیا جاتا ہے ،جیسے نطفہ کا انعقاد ، حریم زوجیت وغیرہ اسکی حکمتوں میں شمار ہوتے ہیں، اس بنا پر اگر مرد کئی سال بھی اپنی بیوی سے دور اور جدارہ کر زندگی گزارے یا سفر پر ہو پھر بھی عورت پر عدت کو پورا کرنا ضروری ہے۔
(حوالہ)
(۱) فاضل ،جامع المسائل ،ج۱،س ۱۶۱۷،مکارم ،استفتاء ات ،ج ۲، س۱۱۲۰،توضیح المسائل مراجع، م۲۵۱۱،صافی،جامع الاحکام ج۲،س ۱۳۱۳، نوری ،توضیح المسائل ،م۲۵۰۶،تبریزی، استفتاء ات ،ج۳،عدہ طلاق، س۶۴و دفتر :خامنہ ای،بھجت و سیستانی