shadi k ahkamکتب اسلامی
شوہر کی اجازت
٭سوال ۲۰۵:۔ کیا ازدواج ِ مؤقت میں بھی گھر سے باہر جانے کیلئے شوہر کی اجازت ضروری ہے؟
تما م مراجع: (سوائے تبریزی ) اگر باہر جانے سے شوہر کا حق ضائع ہو تا ہو تو اجازت لینی چاہے، وگرنہ اجازت لینا ضروری نہیں ہے(اگرچہ بہتر ہے اجازت لے لے)۔(۱)
آیۃ اللہ تبریزی: اگر باہر جانے سے شوہر کا حق ضائع ہو تا ہو تو اجازت لینا ضروری ہے اور اگر اس کا حق ضائع نہیں ہوتا تو بنا بر احتیاط (واجب )اسکی اجازت کے بغیر باہر نہ جائے۔(۲)
(حوالہ جات)
(۱) ص ۱۲۸ نمبر۴
(۲) تبریزی ، توضیح المسائل مراجع ، م۲۲۲۷،دفتر:نوری