مسافرت میں شادی
٭سوال ۱۸۱:۔ کیا شادی شدہ مرد سفر میں اپنی بیوی کی اجازت کے بغیر اہلِ کتاب عورتوں کے ساتھ ازدواجِ مؤقت کر سکتا ہے؟
آیاتِ عظام امام، بہجت، خامنہ ای، صافی و مکارم : ہاں کر سکتا ہے مگر مکروہ ہے۔ (۱)
آیت اللہ سیستانی :نہیں، پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے اور اسکی اجازت کے ساتھ بھی احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔ (۲)
آیت اللہ فاضل: اگر وہ طولانی مدت کے لیے صیغہ پڑھنا چاہتا ہے اسطرح کہ عرف میں دوبیویوں والا معروف ہو جا ئے تو جائز نہیں ہے، اگر تھوڑی دیرکیلئے ازدواج کرے تو احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے مگرصرف ضروری موارد میں ۔(۳)
آیت اللہ تبریزی : نہیں،پہلی بیوی کی اجاز ت کے بغیر جائز نہیںہے، مگر یہ کہ وہ شخص حالت ِ سفر و پردیسی میں ہو کہ پہلی بیوی سے اجازت لینا ممکن نہ ہو اور اسکے ساتھ تھوڑی مدت کیلئے صیغہ پڑھنا ہے۔(۴)
(حوالہ جات)
(۱) مکارم ، استفتاء ات ، ج۱،س۷۵۶ دفتر بہجت و صافی
(۲) سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۲،۲۰۷
(۳) فاضل ،جامع المسائل ،م ۱۲۴۴
(۴) تبریزی ، استفتاء ات ،س ۱۵۴۴،تبریزی ، صراط النجاۃ،ج۱،س ۸۳۷