اہل ِ سنت کیساتھ شادی
٭سوال ۱۷۲:۔ شیعہ لڑکی کا سنی مرد کے ساتھ شادی کا کیا حکم ہے؟
تمام مراجع: (سوائے تبریزی ووحید) اگر خدشہ ہو کہ اسکے ساتھ شادی کی وجہ سے گمراہی میں مبتلا ہو جائے گی تو جائز نہیں ہے وگرنہ اسکے ساتھ شادی کرنا مکروہ ہے۔ (۱)
آیاتِ عظام تبریزی ووحید: اگر خدشہ ہو کہ اسکے ساتھ شادی کرنے کی وجہ سے گمراہی میں مبتلا ہو جائے گی تو جائز نہیں ہے، وگرنہ بنا بر احتیاطِ واجب اس کے ساتھ شادی نہ کرے۔(۲)
وضاحت: بعض فرقے جیسے غالی، ناصبی اور خوارج جوخود کو مسلمان خیال کرتے ہیں لیکن درحقیقت کفر کے حکم میں ہیں، ان کے ساتھ شادی کرنا جائز نہیں ہے۔
(حوالہ جات)
(۱) سیستانی ،منہاج الصالحین ،ج۲، م۲۱۵،مکارم ، استفتاء ات ،ج۱، س ۷۰۸، امام ،تحریر الوسیلہ ج۲،القول فی الکفر ، م۸،صافی ، ہدایۃ العباد، ج۲، القول فی الکفر، م۸،نوری ، استفتاء ات ، ج۱،۶۶۸، دفتر فاضل و بہجت
(۲)وحید ، منہاج الصالحین ،ج۳،م۱۲۹۸،تبریزی ، منہاج الصالحین ،ج۲،م۱۲۹۸