shadi k ahkamکتب اسلامی

اہل ِ سنت کیساتھ شادی

٭سوال ۱۷۱:۔ اہل سنت لڑکی کے ساتھ شادی کا کیا حکم ہے؟
تمام مراجع : اشکال نہیں ہے، لیکن اگر خدشہ ہو کہ اسکے ساتھ شادی کی وجہ سے گمراہی میں مبتلا ہو جائے گا تو جائز نہیں ہے۔(۱)
وضاحت: بعض فرقے جیسے ناصبی اور خوارج جوخود کو مسلمان خیال کرتے ہیں۔ لیکن درحقیقت کفر کے حکم میں ہیں ان کے ساتھ شادی کرنا جائز نہیں ہے۔
وضاحت: شیعہ و سنی کا عقدِ ازدواج ہر صورت میں صحیح ہے اور انحراف و گمراہی کامسئلہ اصل عقد کے ساتھ مربوط نہیں ہے۔
(حوالہ)
(۱) وحید، منہاج الصالحین ، ج۳،م۱۲۹۸،تبریزی ، منہاج الصالحین، ج۲،م۱۲۹۸، نوری ، استفتاء ات ، ج۱،س ۶۶۸،صافی ،ہدایۃ العباد ، ج۲، القول فی الکفر، م۸، امام تحریر الوسیلہ ،ج۲، القول فی الکفر، م۸، خامنہ ای ، استفتاء ، س ۱۶و ۱۴۳، مکارم استفتاء ات ، ج۱، س ۷۰۸، سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۲، م۲۱۵،دفتر فاضل وبہجت

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button