محبت اہل بیتؑ
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا:تم جناب فاطمہؑکی خدمت میں جا کر پوچھو کہ کیا میں ان کا شیعہ ہوں؟
جناب سیدہؑ نے اس خاتون سے فرمایا:اپنے شوہر سے جا کر کہو کہ اگر وہ ہمارے اوامر پر عمل کرتا ہے اور جن چیزوں سے ہم نے منع کیا ہے ان سے دور رہتا ہے تو وہ ہمارا شیعہ ہے ورنہ ہمارا شیعہ نہیں ہے۔
بیوی کی زبان سے جناب سیدہ ؑکا یہ جواب سن کر وہ شخص بڑا پریشان ہوا اور کہنے لگا: افسوس!انسان کس طرح پاک ہوسکتا ہے جبکہ ہر انسان گنہگار ہوتا ہے اور گنہگار تو آل محمدؑ کا شیعہ ہی نہیں اور جو اس گھرانے کا شیعہ نہ ہو وہ ہمیشہ کی دوزخ کا حق دار ہے۔
اس شخص کی بیوی نے جناب سیدہؑ کے سامنے اپنے شوہر کی پریشانی کا ذکر کیا تو حضرت فاطمہؑنے فرمایا:اپنے شوہر سے جا کر کہو کہ جیسا وہ سوچتا ہے ایسا نہیں ہے،ہمارے شیعہ اہل جنت کے بہترین افراد ہیں،جو شخص ہم اہل بیتؑ سے محبت رکھے اور ہمارے دوستوں سے بھی دوستی رکھے،ہمارے دشمنوں سے دشمنی رکھے اور دل و زبان سے ہمارے فرمان کو تسلیم کرے لیکن اوامر و نواہی میں ہماری مخالفت کرے تو ایسا شخص ہمارا شیعہ نہیں ہے،ایسا شخص جنت میں ضرور جائے گا لیکن اس سے پہلے وہ دنیاوی مشکلات کا سامنا کرے گا یا قیامت کی مشکلات کا اسے سامنا کرنا پڑے گا یا دوزخ کے پہلے طبقہ میخ کچھ عرصہ رہے گا پھر وہ ہماری محبت کی وجہ سے گناہوں سے پاک ہو کر جنت میں داخل ہوجائے گا۔
(حوالہ)
(بحارالانوار ج۱۷،ص۲۹۵)