shadi k ahkamکتب اسلامی
بغیر مہر کے نکاح
٭سوال۸۴:۔ایک شخص کانہ مکان ہے نہ کوئی ملکیت ہے، لیکن مہر مقرر ہوتے وقت جھوٹ میں اپنا نصف مکان عورت کا مہر قرار دیتا ہے اور اس اساس پر عقد ِ دائمی پڑھا جاتا ہے، اس عقد اور مہر کا شرعی حکم کیا ہے؟
تمام مراجع: مذکورہ صورت میں عقد صحیح ہے ،لیکن مہر باطل ہے اور اگر شوہر نے ہمبستری کرلی ہو تو مہر المثل بیوی کو اداکرے۔(۱)
(حوالہ)
(۱) خامنہ ای، استفتاء ،س ۲۵۹، امام ، تحریر الوسیلہ ، المہر، م۳،صافی، ہدایۃ العباد، ج۲، المہر،م۳، سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۳، م۲۸۸، دفترتما م مراجع