shadi k ahkamکتب اسلامی
شوہر دار عورت کے ساتھ زنا
٭سوال۲۲۰:۔ اگر شوہر دار عورت زنا کرے، کیا شوہر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس سے جدا ہو جائے؟
تمام مراجع:(سوائے صافی، فاضل و مکارم) اگر وہ اس کام سے توبہ نہ کرے اور اسکے بعد برا فعل انجام دے تو بہترہے کہ شوہر اسے طلاق دے دے، لیکن اس کا مہر ادا کردے۔(۱)
آیاتِ عظام صافی،فاضل، مکارم: اگر اس کام سے توبہ نہ کرے اور پھر یہ برافعل انجام دے تو بہتر ہے کہ شوہر اُسے طلاق دے دے لیکن اس کا مہر ادا کردے اوراگر اسکے زنا کی
شہرت ہو جائے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اُسے طلاق دے دے۔(۲)
(حوالہ جات)
(۱)توضیح المسائل مراجع، م۲۴۰۳،توضیح المسائل ،م۲۴۶۷، نوری ، توضیح المسائل ،م۲۳۹۹و دفتر :خامنہ ای
(۲) توضیح المسائل مراجع،م۲۴۰۳