ahkam - e- rozaکتب اسلامی

فطرہ کا معنی

سوال ۱۷۹: ۔ ’’فطرہ‘‘ کا لفظ زکوٰۃفطرہ میں کس مناسبت سے آیا ہے ؟
فطرہ کے لغت میں چند معانی بیان ہو ئے ہیں جن میں سے اہم ترین خلقت اور اسلام ہیں اور اصطلاح میں وہ زکوٰۃہے جس کو ہر مسلمان خود اور اپنے زیر کفالت افرادکی طرف سے مستحق کو دیتا ہے۔ اس کی ادائیگی کا وقت ماہ رمضان کے آخری روز کی مغرب سے لے کر عید فطر کے دن ظہر تک ہے ۔
اس بات کے پیش ِ نظر کہ اس قسم کے مالی حق کودینا ،جسم اور روح کی تازگی کا باعث بنتا ہے ، اس کو زکوٰۃبدن یا فطرہ کا نام دیا جاتا ہے ۔ اس کا اسلام کے معنٰی کے ساتھ مناسبت کی وجہ شاید یہ ہو کہ زکوٰۃِ فطرہ مقتضائے اسلام ہے ۔ اس طرح سے کہ کوئی شخص اگر غروب سے پہلے شب عید فطر کو مسلمان ہو جائے تو اس سے زکوٰۃفطر ساقط نہیں ہوتی ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button