ماہ رمضان کا ثبوت
سوال۱۶۸: ۔ اگر ظہر سے پہلے اعلان ہو جائے کہ آج یکم ماہ رمضان ہے تو اس دن کے روزے کا حکم کیا ہے ؟
تمام مراجع ( تبریزی اور وحید کے علاوہ ) : اگر مبطلات روزہ کا ارتکاب نہیں کیا تو ضروری ہے کہ نیت کرے اور اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر مبطلات روزہ کا ارتکاب کر چکا ہے تو اس کا روزہ باطل ہے لیکن ( ماہ رمضان کے احترام کی وجہ سے) ضروری ہے کہ اذانِ مغرب تک ان کاموں کو انجام نہ دے جو روزہ کو باطل کرتے ہیں اور ماہ رمضان کے بعد اس روز کی قضا کرے (۲)۔
تبریزی اور وحید : اگر مبطلات روزہ کا ارتکاب نہیں کیا تو ضروری ہے کہ نیت کرے ، روزہ رکھے اور احتیاط واجب کی بنا پر ماہ رمضان کے بعد اس کی قضا بھی کرے اور اگر مبطلات روزہ میں سے کسی ایک کا مرتکب ہو چکا ہے تو اس کا روزہ باطل ہے لیکن ( ماہ رمضان کے احترام کی وجہ سے ) ضروری ہے کہ اذان مغرب تک کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے روزہ باطل ہوتا ہے اور ماہ رمضان کے بعد اس روز کی قضا کرے۔(۳)
اور اگران میں سے کسی ایک کا ارتکاب کیا ہے تو اس کا روزہ باطل ہے لیکن (ماہ رمضان کے احترام میں ) اذان ِ مغرب تک روزہ کو باطل کرنے والے امور سے اجتناب کرے اور ماہ رمضان کے بعد اسکی قضا کرے۔(۴)۔
(حوالہ جات)
(۲) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۱۵۶۱
(۳) ۔تبریزی ، توضیح المسائل مراجع ، م ۱۵۶۱ ، وحید ، توضیح المسائل مراجع ، م ۵۶۹
(۴) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۱۷۳۲ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۱۷۴۰