حکایات و روایاتکتب اسلامی

ریاکار جہنم کا ایندھن ہیں

رسالت مآبﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے تین افراد بارگاہ خداوندی میں پیش کئے جائیں گے:
(۱) حافظ قرآن
(۲) مجاہد فی سبیل اللہ

(۳) دولت مند
اللہ تعالیٰ پہلے حافظ قرآن سے پوچھے گا میں نے تیرے لیے قرآن کو آسان بنایا تھا تونے قرآن حفظ کرنے کے بعد کیا کیا؟
وہ کہے گا:خدایا!میں دن رات قرآن پڑھا کرتا تھا،اللہ تعالیٰ فرمائے گا:تو جھوٹا ہے اور فرشتے بھی گواہی دیں گے کہ یہ جھوٹا ہے،تو اس لیے قرآن پڑھا کرتا تھا کہ لوگ تیری تعریف کریں اور کہیں کہ فلاں شخص بہت اچھا قاری ہے،تجھے تیری نیت کے مطابق دنیا میں اس کا اجر مل چکا ہے۔
اس کے بعد اللہ تعالیٰ دولت مند شخص سے فرمائے گا :میں نے تجھے وسیع رزق دیا تھا تو نے اس سے کیا کیا؟
دولت مند کہے گا:خدایا!تو نے مجھے دولت سے نوازا تھا،میں پوری زندگی صلہ رحمی کرتا رہا اور تیری راہ میں دولت خرچ کرتا رہا۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تو جھوٹا ہے اور فرشتے بھی اس کی گواہی دیں گے ،تو اس لیے سخاوت کرتا تھا کہ تیری سخاوت کا چرچا ہو،تیری نیت کے مطابق یہی تیرا اجر تھا جو تجھے دنیا میں مل چکا ہے۔
اس کے بعد اللہ تعالیٰ مجاہد سے کہے گا:بتا تو نے دنیا میں کیا کیا؟
وہ کہے گا:خدایا!تو نے جہاد کا حکم دیا ،میں نے تیرے حکم پر لبیک کہتے ہوئےجہاد کیا،اس وقت آواز قدرت آئے گی،تو جھوٹا ہے اور فرشتے بھی یہی کہیں گے،تو نے میری رضا کے لیے جہاد نہیں کیا تھا،تو اس لیے لڑتا تھا کہ لوگ تیری بہادری کی تعریف کریں اور تیرا یہ مقصد دنیا میں پورا ہوچکا ،یہی تیری جزا تھی۔
رسول خداﷺفرماتے ہیں کہ یہی ریا کار جہنم کا ایندھن ہیں،انہی کے ذریعے آتش جہنم کو بھڑکایا جائے۔

(حوالہ)

(انوار نعمانیہ ص۲۵۱)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button