شعبدہ بازی دیکھنا
٭سوال۱۳۰:۔ایسی شادی کی محافل میں شرکت کرنا کہ جس میں بعض لوگ کچھ وقت کیلئے شعبدہ بازی کرتے ہیں کا کیا حکم ہے؟کیا اس کو دیکھنا جائز ہے؟
آیات عظام امام ،فاضل ،نوری: اس طرح کی محافل میں شرکت کرنا (جو معقول غرض و مقصد رکھتے ہیں) حرام نہیں ہے، لیکن دورانِ محفل شعبدہ بازی دکھاتے ہیں اگر اس کا مشاہد ہ کرنا گناہ گار کی تائید شمار ہو تو جائز نہیں ہے اور محفل سے اُٹھ جائیں۔(۱)
آیات عظام تبریزی، سیستانی ووحید: اگر کوئی حرام عنوان اس پر مترتب نہ ہو جیسے کسی مومن کو نقصان پہچانا وغیرہ تو اشکال نہیں ہے۔ (۲)
آیات عظام بہجت، خامنہ ای و مکارم: اس طرح کی محافل میں شرکت کرنا حرام نہیں ہے اور اگر محفل کے دوران حرام قسم کی شعبدہ بازی دکھائی جاتی ہے تو اس صورت میں اگر اس کا مشاہدہ کرنا گناہ گار کی تائید شمار ہو تو جائز نہیں ہے اور محفل کو ترک کر دیں۔(۳)
آیت اللہ صافی: اسطرح کی محافل میں شرکت کرنا حرام نہیں ہے اوراگر محفل کے دوران شعبدہ بازی دکھائی جاتی ہے تو اس صورت میں اگر اس کا مشاہد ہ کرنا گناہ گار کی تائید شمار ہو تو جائز نہیں ہے اور محفل سے اُٹھ جائیں۔(۴)
(حوالہ جات)
(۱) امام، تحریر الوسیلہ، ج۱، مکاسب محرمہ ،م۱۶،نوری ، استفتاء ات ،ج۲، س ۵۶۵و فاضل ،جامع المسائل ،ج۱،س ۹۶۲
(۲)تبریزی ، منہاج الصالحین ، ج۲، م۲۲ ،و استفتاء ات ،س ۱۰۳۰و ۱۰۳۱، وحید، منہاج الصالحین ،ج۳،سیستانی ، منہاج الصالحین ج۲،م۲۵
(۳)بہجت، وسیلۃ النجاۃ ،ج۱، م ۱۴۵۵، خامنہ ای
(۴) صافی ، ہدایۃ العباد، ج۱، م۱۷۰۴