ahkam - e- rozaکتب اسلامی

مراجع میں اختلافِ رائے

سوال ۱۶۴: ۔ مراجع تقلیدکا اول ماہ رمضان اور عید فطر میں رائے کے اختلاف کی وجہ و علت کیا ہے ، کیا یہ اختلاف گزشتہ فقہا میں بھی تھا ؟
مراجع تقلیدکی رائے میں اختلاف چاند کی پہلی تاریخ کے بارے میں کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ گزشتہ زمانہ میں بھی فقہاء کے زیر فکر و نظر تھا ۔ متعدد عوامل کی وجہ سے فقہاء کی رائے میں اختلاف ہوا ہے ۔ درج ذیل وجوہات کو ان میں سے اہم شمار کیا جا سکتا ہے ۔
۱: اتحاد افق کا معتبر ہونا، بعض فقہا کا اعتقاد ہے کہ اگر چاند زمین کے ایک نقطہ میں نظر آئے کہ جس کا افق دوسری جگہوں سے مختلف ہے لیکن رات میں مشترک ہیں، تو اول ماہ ان شہروں میں ثابت ہو جائے گی ، اس کے مقابلے میں بعض فقہاء کا نظریہ ہے کہ افق میں اتحاد معتبر ہے اور وہ اعتقاد رکھتے ہیں اگر چاند ایک شہر میں دیکھا گیا ہے کہ جس کا افق دوسرے شہروں یا ملکوں سے الگ ہے تو اول ماہ دوسرے شہروں کے لیے شرعی نکتہ نظر سے ثابت نہیں ہو گی ۔ واضح ہے کہ پہلے نظریہ کے مطابق بطور ِ معمول اول ماہ ایک دن پہلے ثابت ہو جائے گی ۔
۲ : اعتبار حکم حاکم شرع، حکم حاکم شرع کی حجیت اور نفوذ، فقہاء کے درمیان ایک مشہور نظریہ ہے ۔لیکن ان میں سے بعض رئویت ہلال ماہ کے بارے میں حکم حاکم شرع کو معتبرنہیں سمجھتے ہیں
۳ : بینہ کی شہادت حاکم کے سامنے،کبھی مجتہد جامع الشرائط کو جس نے چاند دیکھا ، اس کی شہادت سے اطمینان پیدا ہو جاتا ہے اور اس بنیاد پر اول ماہ کے ہونے کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بعض شرائط کے نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے مجتہد کو اطمینان حاصل نہ ہو ۔
مذکورہ امور میں فقہا کا اختلاف ، بعض نظری مبانی اور فکری اصولوں میں اختلاف کی وجہ سے ہے کہ جس سے مختلف آراء اور افکار جنم لیتے ہیں۔ادبیات اور اُصول فقہ میں مختلف نظریہ پر دازی ، آیات و روایات سے متفاوت استنباط، سند حدیث اور راویوں کی شناخت میں اختلاف نظر ، طبیعی طور پر بعض فتاویٰ میں فرق کا موجب بنتا ہے۔

Related Articles

Back to top button