ahkam - e- rozaکتب اسلامی
نذر کا روزہ
سوال ۱۶۱: ۔ جس کے ذمہ ماہ ِرمضان کے روزوں کی قضا ہے ، کیا وہ روزہ کی نذر کر سکتا ہے ؟
امام ، سیستانی اور مکارم : نہیں،وہ روزہ کی نذر نہیں کر سکتا (۱)۔
تبریزی ، بہجت ، صافی ، نوری اور وحید : ہاں، وہ روزہ کی نذر کر سکتا ہے(۲) ۔
فاضل : اگرمعین روزہ کی نذر کرے کہ جس سے پہلے ماہ رمضان کے روزوں کی قضا کرنا ممکن ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے (۳)۔
(حوالہ جات)
(۱) ۔ امام ، استفتا ء ات ، ج ۱ ، روزہ ، س ۹۷ ، مکارم ، استفتا ء ات ، ج ۲ ، س ۲۳۶ ، سیستانی ، منھاج الصالحین ، ج ۱ ، م ۱۰۴۸
(۲) ۔ فاضل ، نوری ، تعلیقات علی العروہ ، ج ۲ ، شرائط صحۃ الصوم ، م ۳ ، صافی ، جامع الاحکام ، ج ۱ ، س ۴۹۵ ، وحید اور تبریزی ، منھاج الصالحین ، ج ۱ ، م ۱۰۴۸ اور دفتر ، بہجت
(۳) ۔ فاضل ، جامع المسائل ، ج ۱ ، س ۵۸۵