shadi k ahkamکتب اسلامی

شو ہرکا مرتدہونا

٭سوال ۱۵۷:۔ اگر بیوی اسلام سے منحرف ہو جا ئے اور مرتد ہو جا ئے تو مرد کی شرعی ذمہ داری کیا ہے؟
تمام مراجع: (سوائے تبریزی ، صافی ووحید) اگر اسے یقین ہو جا ئے کہ بیوی مرتد ہو گئی ہے اگر ارتداد ہمبستری کے بعد ہو تو اس سے جدا ہو جا ئے اور وہ وفات کی عدت پوری کرے، پس اگر وہ عدت کے درمیان مسلمان ہو جا ئے تو عقد باقی رہے گا اور اگر عدت کے آخر تک مر تد رہے تو عقد باطل ہے، اگر ارتدد ہمبستری سے پہلے ہے تو عقد باطل ہوجاتا ہے۔(۱)
آیات عظام تبریزی ، صافی ووحید: اگر یقین ہو کہ بیوی مر تد ہوگئی ہے، اگر اسکا ارتدد ہمبستری کے بعد ہو تو اس سے جدا ہو جا ئے اور وفات کی عدت پوری کرے، پس اگر عدت کے دوران مسلمان ہو جا ئے توبنا بر احتیاطِ واجب اگر وہ اسکے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے تو دوبارہ عقد کرے اور اگر اسکے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو اسے طلاق دے دے، لیکن اگر ارتداد ہمبستری سے پہلے ہو تو عقدباطل ہو جا تا ہے۔ (۲)
وضاحت: مرتد یعنی جو اسلام کا منکر اور کافر ہو جا ئے ۔

(حوالہ)
(۱) خامنہ ای، استفتاء ،س۱۳۸،۱۳۵ توضیح المسائل مراجع م ۲۴۴۸
(۲)توضیح المسائل مراجع،۴۴۴۸،وحید، توضیح المسائل ،م۲۵۱۲

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button