ahkam - e- rozaکتب اسلامی
قضائے روزہ میں تاخیر
٭سوال ۱۲۱: جس شخص نے کسی بیماری کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہیں رکھے اور وہ چند سال تک ان کی قضا کو مؤخر کرے اس کا حکم کیا ہے؟
تمام مراجع : اگر بیماری دوران سال میں ختم ہوجائے تو ضروری ہے کہ روزوں کی قضا کرے اور اگر دوسرے سال پر مؤخر کرے تو روزہ کی قضا کے علاوہ ضروری ہے کہ ہرروز ایک مدطعام بھی فقیر کو دے اوراگر بیماری اگلے سال تک رہے اس طرح کہ قضا کی طاقت نہ ہو تو فقط ہر روز ایک مدطعام فقیر کو دے۔ (۱)
(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، ۱۷۰۵،۱۷۰۹،وحید ،توضیح المسائل ، م۱۷۱۳،۱۷۱۷