ahkam - e- rozaکتب اسلامی

قضا اور کفارہ

روزہ کی قضا
٭سوال۱۲۰: کیا ماہ رمضان کے روزوں کی قضا اوران کے کفارہ کو پے درپے انجام دینا چاہیے؟
تمام مراجع : روزوں کی قضا کو پے درپے انجام دینا لازمی نہیں ہے لیکن کفارہ میں اگر دوماہ روزہ رکھنے کو اختیار کرنا ہے تو ضروری ہے کہ ایک ماہ مکمل اوراگلے ماہ ایک روزہ پے در پے رکھے۔(۱)
وضاحت : آیۃ اللہ مکارم کے نزدیک احتیاط واجب یہ ہے کہ کفارہ کے روزوں کو پے درپے انجام دیا جائے ۔

(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، ۱۶۶۱، وحید ،توضیح المسائل ،م۱۶۶۹، العروۃ الوثقی ، ج۲، صوم الکفارہ،م۱،احکام القضاء،م۷

Related Articles

Back to top button