shadi k ahkamکتب اسلامی

محرم ہونے کے طریقے

٭سوال ۸:انسان کے محارم کہ جن کے ساتھ ازدواج کرنا جائز نہیں ہے ؟کون سے ہیں؟
عورتیں تین طریقوں سے مردوں کی محرم ہو جا تی ہیں، نسب ، رضاع اورشادی، جو لوگ نسب کے ذریعے انسان کے محرم ہوتے ہیں وہ یہ ہیں۔
ا۔ والد، والدہ اور جس قدر اُوپر کی طرف ہو (جیسے دادا، دادی، نانا، نانی)
۲۔ اولاد اور جس قدر بھی نیچے کی طرف ہو(جیسے نواسا، نواسی اور پوتا، پوتی)
۳۔ بہن اور بھائی اور جس قدر بھی نیچے کیطرف ہو(جیسے بھانجی، بھتیجی)
۴۔ چچا، پھوپھی،اور جس قدر بھی اُوپر کی طرف ہو(والد ین کے چچا و پھوپھی)
۵۔ ماموں و خالہ اور جس قدر اُوپر کی طرف ہو (والدین کے ماموں و خالہ )
جو لوگ رضاع (دودھ پینے) کی وجہ سے انسان کے محرم بنتے ہیںوہی لوگ ہیں۔
جو نسب کے ذریعے محرم ہیں(جیسے رضا عی والد، والدہ، اولاد، بہن بھائی، چچا، پھوپھی ، ماموں و خالہ نیز جیسے رضاعی بیٹی ، رضاعی ماں ، رضاعی بہو)
جو لوگ شادی کے ذریعے انسان کے محرم ہو تے ہیں،وہ یہ ہیں۔
ا۔ ساس اور جس قدر اُوپر کی طرف ہو (جیسے ساس کی ماں)
۲۔ بیوی کی بیٹی اور جس قدر نیچے کی طرف ہو(جیسے بیوی کی بیٹی کی بیٹی)
۳۔ والد کی بیوی (سوتیلی ماں ) اور جو اُوپر کی طرف ہو (جیسے اجداد کی بیوی)
۴۔ بیٹے کی بیوی، یعنی بہو اور جو نیچے ہو(جیسے پوتے و نواسے کی بیوی)۔ (ا)

(حوالہ)
(ا)توضیح المسائل مراجع ،م ۳۸۹(۲)۔۳۸۴(۲)،۴۶۴(۲) و رسالہ محرم و نامحرم ، مجتہدی تہرانی ، احمد ،ص ۰(ا)

Related Articles

Back to top button