حکایات و روایاتکتب اسلامی
نماز کی اہمیت
ابوبصیر کہتے ہیں کہ امام جعفر صادقؑ کی شہادت کے بعد میں آپؑ کے سوگوار خاندان سے تعزیت کرنے مدینہ گیا،امام عالی مقام ؑکے لواحقین نے بتایا کہ جب آپؑ کا وقت آخر قریب آیا تو آپ ؑنے حکم دیا میرے تمام رشتے داروں کو بلایا جائے۔
جب سب رشتے دار جمع ہوگئے تو آپ ؑنے فرمایا:
’’إنَّ شَفَاعَتَنَا لَا تَنَالُ مُسْتَخِفّاً بِالصَّلَاةِ‘‘
جو شخص نماز کو حقیر سمجھے گا اسے ہماری شفاعت نصیب نہیں ہوگی۔
ان الفاظ کو ادا کرنے کے بعد آپؑ رحمت الٰہی سے ملحق ہوگئے۔
(حوالہ)
(محاسن برقی ج۱،ص۸۰)