حاملہ عورت
٭سوال ۱۰۹ : حاملہ عورت جو روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتی،اس کی ذمہ داری کیا ہے؟
امام ، خامنہ ای و نوری : اگر روزہ بچہ کے لئے نقصان دہ ہے ضروری ہے کہ ہر روزہ کے بدلے ایک مدطعام فقیر کو دے اوراگر وہ عورت کے لئے نقصان دہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر روز ایک مدطعام فقیر کو دے اورہر حال میں روزہ کی قضا کرنا بھی ضروری ہے۔ (۱)
بھجت، سیستانی اورفاضل : روزوں کی قضا کے ساتھ ضروری ہے کہ ہرروز ایک مدطعام فقیر کو دے چاہے روزہ بچہ کے لئے نقصان دہ ہو یا خود عورت کے لئے نقصان دہ ہو۔(۲)
تبریزی،مکارم اوروحید : اگر روزہ بچہ کے لئے نقصان دہ ہے توضروری ہے ایک مدطعام ہر روز فقیر کو دے اوراگر عورت کے لئے نقصان دہ ہو تو کفارہ دینا واجب نہیں ہے، جب کہ ہر حال میں روزوں کی قضا کرنا واجب ہے۔(۳)
صافی : اگر روزہ بچہ کے لئے نقصان دہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر روز ایک مدطعام فقیر کو دے اوراگر عورت کے لئے نقصان دہ ہو تو کفارہ دینا واجب نہیں ہے اورہر حال میں روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے۔ (۴)
(حوالہ جات)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، م۱۷۲۸،دفتر خامنہ ای
(۲)۔توضیح المسائل مراجع ، م۱۷۲۸
(۳)۔توضیح المسائل مراجع ، م۱۷۲۸،وحیدتوضیح المسائل ، م۱۷۳۶
(۴)۔توضیح المسائل ، م۱۷۲۸