اسلامی حکومتکتب اسلامی

بنیادی حقوق اور فرد کی آزادی

سوال ۳۹:اسلامی حکومت میں لوگوں کے عمومی اور بنیادی حقوق کی کس حد تک ضمانت دی گئی ہے ؟اسلامی حکومت لوگوں سے متعلق عمومی اور بنیادی قوانین کو کس حد تک اہمیت دیتی ہے اوران کا کتنا احترام کرتی ہے؟
بنیادی حقوق ، اندرونی عمومی حقوق کی ہی ایک قسم ہے کیونکہ عمومی حقوق پہلے مرحلے میں اندرونی عمومی حقوق اور بیرونی عمومی حقوق میں تقسیم ہوتے ہیں اور پھر اندرونی عمومی حقوق، بنیادی حقوق ، معاشی حقوق ، دفتری حقوق اور عدالتی حقوق میں تقسیم ہوتے ہیں ۔
بنیادی حقوق درج ذیل موضوعات پربات کرتا ہے :
۱۔حکومت ، اس کی صورتیں اور اس کے تشکیل پانے کی شرائط
۲۔سیاسی ادارے اور تنظیمیں اور ان کے آپس میں روابط اور ان کی ذمہ داریاں
۳۔قوم کے حقوق،عمومی اورانفرادی آزادی،قوی عالیہ کے قیام میں عوام کے عمل دخل کی کیفیت کی وضاحت،لوگوں پرحقِ حکومت کو استعمال کرنے کا طریقہ اور روش اور حکومت اور عوام کاباہمی طرزعمل اورکردار۔(۱)
اسلامی نظام میں لوگوں کے بنیادی حقوق کی،دین کی اعلیٰ وارفع تعلیمات اور اقدارکے سائے میں بہترین انداز میں ضمانت دی گئی ہے،اسلامیہ جمہوریہ ایران میں لوگوں کے بنیادی حقوق کو مختلف فصول اور پیراگراف میں بیان کیاگیاہے، جیسے :
۱۔مساوات وبرابری کا اصول:ایران کے لوگ خواہ وہ کسی قوم اور قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں ، ان سب کے حقوق برابرہیں،رنگ ، نسل اورزبان وغیرہ،کسی لحاظ سے برتری اور امتیاز کی بنیاد نہیں بن سکتے۔
۲۔قانونی حمایت:قوم کے افرادخواہ وہ مردہوں یاعورت سب کویکساں طورپرقانونی تحفظ حاصل ہے اورانہیں اسلامی اصولوں کے مطابق تمام انسانی، سیاسی،معاشی، معاشرتی اورثقافتی حقوق حاصل ہیں ۔(۲)
۳۔سیاسی حقوق:کائنات اور انسان پر حاکمیت مطلق کا حق صرف ذاتِ باری تعالیٰ کو حاصل ہے اور اسی نے ہی انسان کو اپنی اجتماعی تقدیر پر خود مختار بنایا ہے اور کوئی بھی انسان سے اس الٰہی حق کو نہیں چھین سکتا یا اُسے کسی فرد یا خاص گروہ کے مفادات کے لیے استعمال نہیں کر سکتا،قوم و ملت اپنے اس خدادادی حق کو اس انداز سے جو بعدکے اصول میں آئے گا ، بروئے کارلاتی ہے۔(۳)
نیزچھٹے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ
اسلامیہ جمہوریہ ایران میں مملکت کے امورعوامی آراء کے مطابق چلائے جائیں،انتخابات کے ذریعے،صدرمملکت،ارکان پارلیمنٹ، کمیٹیوں کے ارکان وغیرہ کے انتخاب کے ذریعے یاریفرنڈم کے ذریعے سے۔

۴۔معاشرتی حقوق
۱۔مناسب روزگار کا ہونا۔(۴)
۲۔معاشرتی ضروریات کی فراہمی۔(۵)
۳۔مناسب رہائش کے ہونے کا حق۔(۶)
۴۔ثقافتی حقوقی۔ (۷)
۵ ۔اقتصادی حقوق (مالکیت کا حق )(۸)
۶۔عدالتی حقوق(استغاثہ کا حق)(۹)
بنیادی حقوق کاایک اورشعبہ لوگوں کی بنیادی آزادیاں ہیں جنہیں ہم علیحدہ بیان کریں گے۔(۱۰)
تحفظات:اس بارے میں ایک اور بحث تحفظات کی ہے جو درج ذیل ہیں :
۱۔ذاتی تحفظ یا فرد کی حفاظت۔(۱۱)
۲۔قاضی کا تحفظ۔(۱۲)
۳۔عدالتی تحفظ۔(۱۳)
۴۔عدالتی اصول۔
الف:اسلامی اصولوں کی پابندی۔(۱۴)
ب:برائت کا اصول(بری الذّمہ ہونے کا اصول )(۱۵)
ت :جرم اورسزا کے قانونی ہونے کا اصول اورسزاکوجاری کرنے کاحکم قانونی ذرائع سے ۔(۱۶)
ٹ :مقدمات کی سماعت کا اعلانیہ ہونے کا اصول (۱۷)
ث :سزا کے قوانین کا سابقہ حالت پر قیاس نہ کرنے کا اصول ۔(۱۸)
ج : شکایات ، ظلم وزیادتیوں پر تحقیقات کا لازمی ہونے کا اصول۔(۱۹)
ح :قاضی کی غلطی یاکوتاہی کی وجہ سے ہونے والے مادی اور معنوی نقصانات کے ازالے کا اصول۔(۲۰)
کیا لوگوں کے متعلق بنیادی اور عمومی قوانین کا اسلامی حکومت احترام کرتی ہے اور انہیں اہمیت دیتی ہے ؟ اس بارے میں پہلی بات تو یہ کہنی چاہیے کہ ایک اسلامی حکومت اور نظام کبھی بھی عوام کی مرضی اور ارادے کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا ۔
دوسری بات یہ کہ اسلامی معاشرہ(جوکہ دین اوراسکی اقدارپرعمل پیرااوراسکا پابندہوتاہے)ایسے قوانین کی تلاش میں ہوتا ہے جن کا سرچشمہ دین ہویاکم ازکم دین کی طرف سے اس کی تائید ہوتی ہواوروہ دین کیساتھ کسی لحاظ سے بھی متصادم نہ ہو،اس طرح کے قوانین اسلامی حکومت میں خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اورکوئی بھی ان کی مخالفت نہیں کرسکتا،گزشتہ سوالات میں جو بیان کیا گیاہے،وہ بھی اس بحث میں مزید آگاہی اور راہنمائی کا موجب ہے ۔

(حوالہ جات)
(۱) شعبانی ، قاسم ، حقوق اساسی و ساختار حکومت جمہوری اسلامی ایران ، ص ۲۳
(۲)آرٹیکل ۲۳،پیراگراف ۱۴،آرٹیکل ۲۱ (۳)آرٹیکل ۵۶،۴۱،۲۵
(۴)آرٹیکل ۴۳،پیراگراف ۲،اصول ۲۸،۲۹ (۵)آرٹیکل ۲۹
(۶) آرٹیکل ۳۱ (۷) آرٹیکل ۳۰ (۸) فصل ۴ ، اصول ۴۰ ، ۴۹ اور ۔۔۔
(۹) اصول ۳۴ ، ۳۵ ، ۱۴۷ (۱۰) دیکھیں سوال ۴۰ کا جواب (۱۱) اصول ۲۱ ،۲۳ ،۳۸ (۱۲) آرٹیکل ۱۶۴
(۱۳) پیراگراف ۱۱۴ ، آرٹیکل ۳ (۱۴) اصول ۱۵۹ ، ۱۶۳ (۱۵) آرٹیکل ۳۷ (۱۶) آرٹیکل ۱۶۹
(۱۷) آرٹیکل ۱۶۵ (۱۸) آرٹیکل ۱۶۹ (۱۹) اصول ۱۵۸ ، ۱۶۷
(۲۰) آرٹیکل ۱۷۱ اور مزید معلومات کے لیے دیکھئے ، حقوق اساسی و ساختار حکومت جمہوری اسلامی ایران ، ص ۹۳ ، ۱۲۴

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button