روزہ دار کا استمناء کرنا
٭سوال۸۱: جو شخص ماہ رمضان میں استمناء کی حرمت کو جانتا ہے لیکن اس بات کو ،کہ اس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے، نہیں جانتا تو اس کاحکم کیا ہے؟
تمام مراجع : ( سیستانی اورمکارم کے علاوہ) فرض کئے گئے مسئلہ میں ضروری ہے کہ جن روزوں میں استمناء کیا ہے ان کی قضا کرے اورکفارہ بھی دے۔(۱)
مکارم: فرض کئے گئے مسئلہ میں احتیاط واجب یہ ہے کہ جن روزوں میں استمناء کیا ہے ان کی قضا کرے اورکفارہ بھی دے۔(۲)
سیستانی : کفارہ ادا کرنا واجب نہیں ہے اوراگر جہل اس حدتک ہو کہ روزہ کے باطل ہونے کا احتمال نہیں دیتاتھا تو ان روزوں کی قضا بھی واجب نہیں ہے۔(۳)
(حوالہ جات)
(۱)۔تبریزی ، وحید ، منہاج الصالحین ، کفارۃ الصوم …، امام ، فاضل ، نوری ، تعلیقات علی العروۃ الفصل الثالث
(۲) السادس ، دفتر خامنہ ای ، صافی اوربھجت
(۳)مکارم تو ضیح المسائل ، مراجع، م۱۶۵۸، ۱۶۵۹،تعلیقات علی العروۃ الفصل الثالث و السادس