بلغم نگلنا
٭سوال ۴۵:کیا بلغم کو نگلنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے؟
تمام مراجع: ( آقای بھجت اورسیستانی کے علاوہ) سر یا سینہ سے جو بلغم آجائے اگر منہ کی فضا میں نہ پہنچ چکی ہو تو اس کو نگل جانے میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر بلغم منہ کے اندر فضا میں پہنچ چکی ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس بلغم کو نہ نگلا جائے۔ (۱)
سیستانی : جو بلغم منہ کی فضا میں نہ آئی ہو اس کو نگل جانے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر منہ کی فضا میں پہنچ گئی ہے تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ اسے نہ نگلا جائے(۲)
بھجت : بلغم کو اندر لے جانا، اگر روزہ کے علاوہ یہ بات معمول ہو اور منہ کی فضا میں نہ آئی ہو تو کوئی اشکال نہیں، لیکن اگر منہ کی فضا میں پہنچ چکی ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو نہ نگلا جائے۔ (۳)
وضاحت : منہ کی فضا اورحلق کے درمیان حدِ فاصل حرفِ ’خ‘ نکلنے کی جگہ ہے ۔
(حوالہ جات)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع م، ۱۵۸۰وحیدتوضیح المسائل م۱۵۸۸،اوردفتر خامنہ ا
(۲)توضیح المسائل مراجع ، ۱۵۸۰
(۳)۔توضیح المسائل مراجع ، ۱۵۸۰