Uncategorized
مکمل چاند والی راتیں (لیالی مقمرہ)
٭سوال ۱۹ـ: نماز صبح کو چاند والی راتوں( جن راتوں میں سحر کے وقت چاند ہوتا ہے) میں کس طرح پڑھنا چاہیے؟
امام خمینی ؒ:چاند والی راتوں میں نماز صبح کے لئے اتنا انتظار کیا جائے کہ طلوع فجر کی روشنی ظاہرہوجائے(۳)
تمام مراجع: ( امام کے علاوہ) چاند والی راتوں اورجن راتوں میں چاند نہیں ہوتا کوئی فرق نہیں ہے۔ ملاک یہ ہے کہ طلوع فجر اورنماز کے وقت کے داخل ہونے کا یقین ہوجائے ۔ (۴)
(حوالہ جات)
(۳)۔استفتاء ات ج۱، احکام نماز ، س ۱۹و ۲۰
(۴)۔فاضل جامع المسائل ج ۱، س۲۳۱، مکارم ، استفتاء ات ج ۱، س ۱۰۴، نوری استفتاء ات ج۱، س۱۰۳، صافی جامع الاحکام ج۱، س ۱۹۳، دفتر بھجت ، وحید خامنہ ای ، سیستانی اورتبریزی