طالب علم اورا ستاد کا روزہ
٭سوال۳۲: جوطالب علم ہاسٹل وغیرہ میں دس دن یا زیادہ دن رہتے ہیں او ر ہاسٹل و یونیورسٹی کے درمیان آتے جاتے ہیں اوران دونوں کے درمیان میں فاصلہ چارشرعی فرسخ (۵/۲۲کلومیٹر) سے کم ہے۔ اس کی نماز اورروزہ کا حکم کیا ہے؟
امام خمینیؒ : اگر دس روز کی مدت میں فقط ایک بارتقریباً ۲ گھنٹے کے لئے یونیورسٹی جائیں تو نمازپوری پڑھیں اورروزہ صحیح ہے وگرنہ نماز قصر ہے اورروزہ صحیح نہیں ہے۔(۱)
خامنہ ای : اگر دس دن کی مدت میں ایک دن میں ایک یادو گھنٹے کیلئے یا چند روز کہ جن کا مجموعہ دن یا رات کا ایک سوم حصہ بنتا ہو،ہاسٹل سے یونیورسٹی جائیں تونماز پوری پڑھیں گے اورروزہ صحیح ہے وگرنہ نماز قصر ہے اورروزہ صحیح نہیں ہے ۔(۲)
تبریزی: احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ نماز کو قصر اورپوری دونوں پڑھیں اور اگر روزہ رکھیں تو ان کا روزہ صحیح ہے اورقضا نہیں ہوگی۔(۳)
بھجت، سیستانی، فاضل ، صافی ، مکارم ،نوری اوروحید : فرض کئے گئے مسئلہ میں نماز پوری اورروزہ صحیح ہے۔(۴)
(حوالہ جات)
(۱)توضیح المسائل مراجع،م۱۳۳۸
(۲)خامنہ ای اجوبۃ استفتا ء ات ،س۶۵۹
(۳)۔دفتر تبریزی
(۴)دفتر نوری ، سیستانی ، مکارم ،بھجت ، صافی ، فاضل اوروحید