Uncategorized
طالب علم اورا ستاد کا روزہ
٭سوال۳۱: اساتذہ و طالب علم اس صورت میں کہ دس روز سے زیادہ مقام تدریس و تحصیل میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو ان کی نماز اور روزہ کا حکم کیا ہے؟
تمام مراجع : اس قسم کے افراد نماز پوری پڑھیں اوران کا روزہ صحیح ہے۔(۱)
وضاحت: اس صورت میں کہ ابتداء سے ہی وہ سنجیدہ طور پر دس دن رہنے کا ارادہ رکھتے ہوں اورایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد کسی وجہ سے وطن و اپس جانے کا ارادہ کر لیں تو مقام ِ تحصیل ،یونیورسٹی وغیرہ میں اس کی نماز اورروزہ پورے ہوں گے۔
(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، م۱۳۳۵