Uncategorized
مقامِ تحصیل
٭سوال۳۵: کیا مقام تحصیل ( مدرسہ، کالج،یونیورسٹی ) وطن کے حکم میں شمار ہوگا؟
تمام مراجع : ( سیستانی، مکارم اوروحیدکے علاوہ ) نہیں وطن کے حکم میں شمار نہیں ہوگا۔ (۱)
سیستانی : اگر دو سال یا دو سے زیادہ سال ایک ہفتہ میں مکمل دو دن وہاں رہے تو وطن کا حکم ہو گا(۲)
مکارم : اگر ایک یا ایک سے زیادہ سال ایک ہفتہ میں تین دن مکمل وہاں رہتاہے تو وہ جگہ وطن کے حکم میں ہوگی۔(۳)
وحید:اگر ایک سال یا زیادہ ،ہفتہ میں چار دن سفر میں رہے، وہ جگہ وطن کے حکم میں ہے۔(۴)
(حوالہ جات)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، م۱۳۳۹،دفتر خامنہ ای اوربھجت
(۲)۔سیستانی ، sistani.org مسافر کی نماز
(۳)۔توضیح المسائل مراجع، م۱۲۷۲
(۴)۔دفتر ، وحید