ahkam - e- rozaکتب اسلامی

رمضان کا معنی

٭سوال ۲: رمضان کا معنی و مفہوم کیا ہے؟
’’رمضان‘‘ لغت میں رمض کے مادہ سے ہے جو ’’گرمی کی شدت اورسورج کی شعاعوں کے پتھر اورریت پر پڑنے‘‘ کے معنی میں ہے۔چونکہ ماہ رمضان سختیوں اوربھوک کو برداشت کرنے کا مہینہ ہے اسی لئے اس کانام رمضان پڑگیاہے۔یہ ہجری قمری سال کا نواں مہینہ ہے اوریہ واحد مہینہ ہے جس کا نام قرآن مجید میں آیا ہے ۔یہ خداوند متعال کے اسماء میں سے ایک نام بھی ہے اسی وجہ سے روایات میں تصریح کی گئی ہے کہ رمضان کے ساتھ ماہ کا اضافہ کرکے ماہ رمضان پڑھا جائے اورکسی صورت میں اسے اکیلا نہ پڑھا جائے ۔ ماہ رمضان تمام مہینوں پر برتری رکھتا ہے اس لئے کہ تمام اہم آسمانی کتابیں (مثلاًتورات، انجیل، زبور،آسمانی صحائف اور قرآن مجید )اسی ماہ میں نازل ہوئی ہیں ۔شب قدر اورحضرت امیرالمومنین ؑکی شہادت اسی ماہ میں واقع ہوئی ہے۔شاید انہی خصوصیات کی وجہ سے روزہ رکھنے کے لئے اس ماہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔(۱)

(حوالہ)

(۱)۔ تفسیر نمونہ ،ج،ص۶۳۴، لسان العرب، مجمع البحرین ،فرہنگ اصطلاحات فارسی، من لا یحضرہ الفقیہ
،ج۲،باب النوادر،ص۱۶۹

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button