نکاح متعہ اور زنا
٭۱۸۷:۔ عقد مؤقت(متعہ) اور زنا میں کیا فرق ہے؟
عقد ِ مؤقت اور زنامیں موجود بعض فرق درج ذیل ہیں۔
۱۔ صیغہ مؤقت ایک قسم کی شادی ہے، جس طرح کہ دائمی ازدواج ایک طرح کی شادی ہے اور دونوں کی خاص شرائط اور احکام ہیں، ان میں صیغۂ عقد ، مہر اور مدت کا ذکرکر ناہے، لیکن زنامیں ان شرائط کی طرف کو ئی توجہ نہیں ہو تی۔
۲۔ ازدواج ِ مؤقت میں کنواری لڑکی کے حوالے سے اس کے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہوتی ہے، پس یہ کام خاندان کواطلاع کر کے انجام پاتا ہے اور احساسات و خفیہ کاری سے دور ہوتا ہے۔
۳۔ ازدواج ِ مؤقت میں ،عورت کو چاہیے کہ وہ عقد کی مدت مکمل ہونے کے بعد ،عدت پوری کرے لیکن زنا میں قانون ہوتاہی نہیں ہے۔
۴۔ ازدواج ِمؤقت میں، مرد ذمہ داری قبول کرتا ہے اور اس رابطہ کے ضمن میں احتمالی طور پر بچے دار ہونے کو قبول کرتا ہے جبکہ نامشروع عمل میں یہ چیز موجود نہیں ہوتی ہے۔
۵۔ ازدواج ِمؤقت میں ’’روابط ‘‘ کی بنیادضوابط و اصول ‘‘ ہوتے ہیں اور جنسی ارضا و استفادہ ایک نظام و قانون کے تابع ہوتا ہے جبکہ زنا میں کوئی ضابطہ و اصول موجو د نہیں ہوتا ہے اور غیر قانونی ہے۔