حکایات و روایاتکتب اسلامی
ابلیس اور فرعون
بیان کیا جاتا ہے کہ جب فرعون نے خدائی کا دعویٰ کیا تو ابلیس نے اس کے دروازے پر دستک دی،فرعون نے پوچھا :کون؟ابلیس نے کہا:جھوٹے ،تو کیسا خدا ہے کہ تجھے پتا ہی نہیں کہ تیرے دروازے پر کون آیا ہے؟میں تیرا استاد ابلیس ہوں۔
پھر فرعون اور ابلیس اکٹھے بیٹھے،فرعون نے کہا کہ میں بہت بڑا مجرم ہوں اور تو بھی بہت بڑا نمک حرام ہے،تیرا مشاہد ہ بہت وسیع ہے،کیا تو نے ہم دونوں سے برا بھی کوئی دیکھا ہے؟
ابلیس نے کہا:ہاں!حاسد ہم دونوں سے برا ہے،اسی حسد نے مجھے شیطان مردود بنایا اور اسی حسد کی وجہ سے تو ملعون بن گیا۔