اسلامی حکومتکتب اسلامی

جسم اور روح میں تعلق

سوال ۱۲: اسلامی حکومت میں اس کی روح اور ڈھانچے کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ ظاہری شکل اور روح میں رابطہ کیا رخ اختیار کرتا ہے ؟
اسلامی حکومت میں اس کے ڈھانچے سے متعلق بعض چیزیں تو دائمی اور ناقابل تفسیر ہیں جبکہ بعض قابل تفسیراورلچک دارہیں ، مثلاً اسلامی حکومت ، ولایت کی بنیاد پر قائم حکومت ہے، اس کا سربراہ معصوم ہونا چاہیے یا وہ شخص ہو جو علم ، تقویٰ ، مہارت اور صلاحیت کے اعتبار سے معصوم کے نزدیک ہو،اس بنیادی اصول کے باوجودمرکزیت (Concentrated) اور عدم مرکزیت ( Decentralized ) ہونے کے لحاظ سے زمانے اور حالات کے تابع ہے ۔
نظام اسلامی میں روح بھی اسلام کی تعلیمات اور احکامات پر استوار ہوتی ہے اور مباح امور میں یاان مسائل میں جہاں دین نے خاموشی اختیار کی ہے اور کوئی خاص ضروری حکم جاری نہیں کیا(اصطلاح میں اسے آزاد علاقہ کہا گیاہے)وہاں اسلامی حکومت ایسے قوانین و ضع کر سکتی ہے جو معاشرتی اوراجتماعی مفاداورمصلحتوں کے مطابق ہوں ۔
رہی یہ بات کہ جسم (ڈھانچے)اور روح کے درمیان رابطہ اور تعلق کیونکر برقرار رہے گا، اس بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ مسئلہ بعض موارد میں قابل تفسیر اور زمان و مکان کے تقاضوں کے تابع ہے ،مثال کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی طرز موجود ہے اورقوانین کی دینی روح اور اساس کی حفاظت کے لیے شوریٰ نگہبان کا فریضہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے پاس شدہ قوانین کی چھان بین کرے ۔
یہ طرزِعمل اوراندازدوسرے ممکنہ طریقوں میں سے ایک نمونہ ہے ، یعنی یہ بھی امکان تھا کہ پارلیمنٹ نہ ہوتی اور اس کی جگہ پر ابتدا ہی سے ماہرین دین اورفقیہان اسلام قانون بناتے اور پاس کرتے، بعض دوسرے موارد میں ایسا ہی ہے اور مختلف نمونوں سے جسم اور روح کے درمیان تعلق قائم کیا جاسکتا ہے۔(۱)
(حوالہ )
(۱)مزید معلومات کے لیے دیکھئے : ۱ ۔ شاکرین ، حمید رضا ، سیکولارزم ، قانون اندیشہ جوان مصباح یزدی ، محمد تقی ،، نظریہ سیاسی اسلام ، جلسہ ۲۷
، رھیافتی بہ ساختار اختصاصی دولت اسلامی قوامی ، سید صمصام الدین ، ساختار حکومت اسلامی (مقالہ ) حکومت اسلامی ، سال چہارم ، شمارہ اوّل

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button