shadi k ahkamکتب اسلامی
مہرکی ادائیگی
٭سوال۹۰:۔اگر ایک مرد عقد ِ ازدواج کے جاری ہوتے وقت شرط رکھے کہ وہ توانائی و قدرت ہونے کی صورت میں مہر ادا کرے گا،کیا عورت اسکی ناداری کی حالت میں مہر کا تقاضا کر سکتی ہے؟
تمام مراجع: نہیں ،شوہر کی عدم توانائی کی صورت میں ،عورت مطالبہ کرنے کا حق نہیں رکھتی ہے۔(۱)
(حوالہ)
(۱) امام، تحریر الوسیلہ،ج۲، فل فی المہر، م۱۱،صافی ، ہدایۃ العباد، فل فی المہر، م۱۱،مکارم، استفتاء ات، ج۱، س ۸۴۴،تبریزی استفتاء ات،س۱۶۳۸،نوری ، استفتاء ات ،ج۱، س ۶۴۰،دفتر : وحید ،بھجت، خامنہ ای، فاضل ، و سیستانی