حکایات و روایاتکتب اسلامی

مقدس اردبیلی کی احتیاط

مقدس اردبیلی حقوق العباد کے معاملے میں بڑےمحتاط تھے،آپ اکثر نجف اشرف سے کرائے کا گدھا یا گھوڑا لے کر کاظمین زیارت کے لیے جایا کرتے تھے۔
ایک مربتہ آپ نے ایک شخص سے گدھا کرائے پر لیا ،اسی اثناء میں ایک شخص ایک خط ان کے پاس لایا اور درخواست کی کہ آپ یہ خط کاظمین میں فلاں شخص کو پہنچا دیں۔
مقدس اردبیلی نے کہا کہ میں نے گدھے کے مالک سے خط ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں لی تھی،آئو اس کے مالک سے اجازت لیتے ہیں مگر بہت تلاش کے باجود گدھے کا مالک نہ مل سکا تو مقدس اردبیلی نے کاظمین تک تمام راستہ پیدل طے کیا اور خط دینے کے بعد واپسی پر گدھے پر سوار ہوئے۔

(حوالہ)

(روضات الجنات ص۲۳)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button