shadi k ahkamکتب اسلامی
وفات کی عدت
٭سوال ۲۱۷:۔ جس عورت کا شوہر فوت ہو گیاہو، اسکی عدت کس قدر ہے؟
تما م مراجع: چار مہینے اور دس دن عدت ہے، خواہ ازدواج دائمی ہو یا موقت ، شوہر نے اس کے ساتھ ہمبستری کی ہو یا نہ کی ہو، حتیٰ کہ یائسہ عورت بھی وفات کی عدت پوری کرے اور حاملہ ہے، تو وضع حمل تک عدت پوری کرے، اگر چار ماہ اور دس دن سے پہلے اسکا بچہ پیدا ہو جا ئے تو شوہر کی موت سے چار ماہ اور دس دن تک،عدت کو جاری رکھے۔ (۱)
(حوالہ)
(۱) توضیح المسائل مراجع، م۲۵۱۷ووحید، توضیح المسائل ،م۲۵۸۱