shadi k ahkamکتب اسلامی

طلاق اور اولاد

٭سوال ۲۶۳:۔ جو عورت اولاد کا شدید اشتیاق رکھتی ہے ، کیا وہ اس بنا پر کہ اس کا شوہر حاملہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا ، عدالت سے طلاق کا تقاضا کر سکتی ہے؟
آیات عظام امام ،بہجت، صافی، وحید ،تبریزی و سیستانی: نہیں ، طلاق کا اختیار شوہر کے پاس ہے اور حاکم ِ شرع اس مورد میں طلاق نہیں دے سکتا ۔(۱)
آیات عظام خامنہ ای، فاضل، مکارم و نوری: نہیں ، طلاق کا اختیار شوہر کے پاس ہے اور حاکم شرع اس مورد میں طلاق نہیں دے سکتا ہے مگر یہ کہ عورت کا کسی نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہو اور اُسے عُسر و حرج سے دور چار کردے۔(۲)

(حوالہ جات)
(۱)امام، استفتاء ات ،ج۳، احکام طلاق،س ۲۲،دفتر :بہجت، صافی ،وحید، تبریزی و سیستانی
(۲) مکارم ،استفتاء ات ،ج۲، س ۱۱۴۹،دفتر :فاضل،نوری وخامنہ ای

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button