ahkam - e- rozaکتب اسلامی
فطرہ اور مقروض
سوال ۱۹۹: ۔ امور ِفرہنگی اور مذہبی جو کہ ثقافتی امور اورمعارفِ دین کی نشرو اشاعت کا باعث ہیں ، کیا اس میں زکوٰۃفطرہ خرچ کرنا جائز ہے ؟
امام ،بہجت ، تبریزی ، خامنہ ای ، فاضل اور نوری : زکوٰۃفطرہ کو معارف دین کی نشرو اشاعت میں خرچ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن بہتر ہے کہ زکوٰۃفطرہ فقیر کو دی جائے (۱)۔
سیستانی ، مکارم اور وحید : احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ فطرہ فقیر کو دیا جائے (۲)
(حوالہ جات)
(۱) ۔ خامنہ ای ، استفتا ء ، س ۸۹۳ ، توضیح المسائل مراجع ، م ۱۹۲۵ ، ۲۰۱۴
(۲) ۔ توضیح المسائل مراجع ، ۱۹۲۵ ، ۲۰۱۴ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۲۰۳۱ ، ۱۹۴۲