کامیاب شا دی
سوال ۱۶ : ایک لڑکی جو کہ شا دی کی عمر کو پہنچ چکی ہے ،اسے کا میاب شاد ی کے حوالے سے آپ کیا مشو رہ دیں گے ؟
شادی کے سلسلے میں درج ذیل نکا ت پر توجہ بہت ضروری اور مفید ہے:
۱۔اچھے اور منا سب جیو ن سا تھی کی خصوصیات کے با رے میں مکمل معلومات حا صل کریں اور ان کی روشنی میں مطلوبہ شخص کو تلا ش کریں ،لہٰذا سب سے پہلے اپنے سلیقے، ایما نی تقا ضے اور کتابوں کے مطالعے سے حا صل شدہ معلو مات کی روشنی میںایک آئیڈیل ومثالی جیون ساتھی کی خصوصیا ت کو لکھ لیں۔(۱)
۲۔ حاصل شدہ خصوصیا ت کاایک دوسرے سے موازنہ کریں مثلا ً ایما ن اور پیشہ یہ دونوں خصوصیات بر ابر اہمیت کی حامل نہیںہیں لہٰذا ان میںسے جو اہم ترین ہے اس کا تعّین کریں ۔
۳۔ خوا ستگا ر کی آما دگی کی صورت میں تحقیق کریں اور دیکھیں کیا اس میں آپ کی مطلوبہ شرا ئط پا ئی جا تی ہیں اور کیا وہ آپ کی نا پسندید ہ صفا ت سے خا لی ہے یانہیں ؟ مثلاًمو من بھی ہو اور وراثتی وجینٹک بیما ریوں سے خالی بھی ہو۔
اس مرحلہ میں اپنے ما ں ،باپ، بہن،بھا ئی اوردوسرے مورداطمینا ن افرادکے تعا ون کو حاصل کریں اورمطلوبہ فردکے بارے تحقیق کریں اورصحیح ودرست معلوما ت حاصل کریں تا کہ ان کی بنیادپرآپ صحیح فیصلہ کرسکیں، لہٰذا معلومات حاصل کرنے میں سستی وغفلت نہیں برتنی چاہیے اورپہچان کا بہترین طریقہ مطلوبہ فردکے خا ندان، دوستوںاورہمسا یوںاورساتھیوں سے معلو ما ت حاصل کرنا ہے اوران معلومات میں اہم ترین موضوع اس انسان کا دین واخلا ق کی پابندی کرنا ہے۔
۴۔ بعض خصوصیا ت کیفیت سے مربوط ہو تی ہیں اور مقدا رو کمیت ان میں نہیں دیکھی جا تی جیسے ایمان وسچائی وغیرہ اس حوالے سے انسان کے کردا رکوجانچاجائے، جیسا کہ باایمان شخص غیبت نہیں کرتا،جھوٹ نہیں بولتا ،اوّل وقت میں نمازپڑھتا ہے ، حساب کتاب میں شرعی مسائل کا خیال رکھتا ہے وغیرہ، لہٰذا ان صفا ت کی جا نچ کا صحیح طریقہ اختیا ر کیا جائے نہ کہ صرف دوست کے کہے پر اعتماد کر لیا جائے ۔
۵۔ آپ کی مطلوبہ صفات جس شخص میں آپ کو نظر آئیں تو دیکھیں سو میں سے کتنے نمبر آپ اسے دیتے ہیں، اگرسو میں سے وہ کافی نمبر لے جا ئے تواس کی خو استگا ری پر اقد ام کریں ، کیونکہ یہ بات آپ ذہن میں رکھیں کہ ایسا شخص آپ کو شا ید کبھی نہ ملے جوآپ کی خوا ہشا ت و شر ائط پرسو فیصد پورا اتر تا ہو ،البتہ بعض شرا ئط و اوصا ف سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی،بلکہ ان کا ہونا ضرور ی ہے، اس بنا پر اگر مطلوبہ شخص اور جہات سے بہت زیادہ نمبر لے جا ئے لیکن اس میں یہ صفا ت مو جود نہ ہوں تو وہ شخص قطعا ً مناسب آدمی نہیں ہو گا، ان اوصا ف سے مراد خوش اخلا قی، ایما ن ، صحت و سلامتی اور اہم بیما ریو ں میں مبتلا نہ ہو ناہے، لہٰذا ن بنیا دی اوصاف کے بارے بھی اطمینا ن حاصل کریں اور مجمو عی طور پر صفات کے حو الے سے جو نمبرآپ اسے دیتے ہیں ان پر بھی توجہ کریں، ان دونوں سے آپ اطمینا نِ قلب کے سا تھ فیصلہ کر سکتے ہیں ۔
بنیا دی اوصاف و شر ائط میں ایمان اور خوش اخلا قی کو سب سے زیا دہ اہمیت حاصل ہے
رسولؐ خد انے فر ما یا:
اذا جا ء کم من ترضون خلقہ و دینہ فز و جو ہ والا تکن فتنۃ و فسا د کبیر(۲)
اگرکو ئی خوا ستگا ری کے لئے آئے اور آپ اس کے دین و اخلاق سے مطمئن ہوں تواس کا رشتہ قبول کرلیں، ورنہ فتنہ اور بہت بڑی آزما ئش میں مبتلاہوجائیںگے۔
ضرو ری نصیحتیں
۱۔ وسوسہ ا ور تو ہم سے بچیں اورضروری تحقیق انجا م دیں ۔
۲۔ زندگی کے تما م مر احل خصوصا شاد ی کے معا ملے میں خدا وندعالم کی مدد اور آئمہؑ ہدیٰ کے ساتھ توسل سے غفلت نہ کریں اور رو ایا ت کی کتا بو ں ( جیسے مکا رم الاخلاق) میں جو شر عی آداب بیا ن ہو ئے ہیں ان کا خیال رکھیں۔
۳۔ جب فیصلہ میں تردد کا شکار ہوں تو تجر بہ کا ر ما ہر افراد سے مشو رہ ضرو ر کریں ۔
۴۔ غیرضروری جذبا ت یا بعض دنیا وی غیر ضر وری تقا ضوں یا بعض احتما لا ت کی بنا ء پر اپنے خواستگار کو نہ ٹھکر ائیں ۔
۵۔ ازدواج کے بارے میں حد سے زیادہ حسا سیت کا مظاہر ہ نہ کریں ،بلکہ جیسے اوپر بیا ن ہو چکاہے صرف بنیا دی معیا روں کے بارے جستجو کریں اورغیرضروری وغیربنیادی معیاروں کے بارے زیادہ اصرارنہ کریں ،کیو نکہ بعد میں ان پر عمل نہ ہوسکے گایا ان سے چشم پو شی کر نا پڑے گی کیونکہ ایسا شخص جو آپ کی توقعا ت پرسو فیصدپور ا اتر ے مل ہی نہیں سکے گا ۔
انسا نوں میں ضرور ی ہے کہ ایک دوسر ے سے فر ق رکھتے ہوں تا کہ راہ کما ل کو طے کر سکیں اور وا لدین میں سے ہر ایک کی خصوصیات ان کی اولا د میں اثر اندا ز ہو سکیں مثلا ً بچے والدین میں سے ایک کے غصے سے خو فزدہ ہو ں تو دوسر ے کی مہر با نی و محبت سے خو ش ہوں ، حد سے زیاد ہ حسا سیت سخت نقصا ن دہ ہو سکتی ہے یہ چیزآپ کی اکتا ہٹ کا با عث بنے گی جس سے زندگی کی اہم اوربنیادی خصوصیا ت بھی آپ فراموش کردیں گے ۔
عمر، تعلیم کی سطح اور ما لی صورت حا ل ایک حد تک غیر بنیا دی امو ر شما ر ہو تے ہیں ،رسول خدا ؐ سے منقول ہے ’’عورت کے ساتھ چا ر چیز وں کی خا طر شا دی کی جا تی ہے ما ل و ثروت ، خوبصورتی،دیندا ری اور حسب ِو نسب اور خا ندا ن ، آپ کسی خا تو ن سے اس کی دین داری کی بنا پر شادی کریں۔(۳)
(حوالہ جات)
(۱) جیو ن سا تھی کی خصوصیا ت کو جا ننے کے لئے درج ذیل کتا بیں دیکھیں : الف آیت اللہ حسین مظاہری ، جوانا ن و انتخا ب ھمسر ، آیت اللہ ابرا ہیم امینی ، انتخا ب ھمسر ، پ ، محمد رضا شر فی ، خا نو ادہ متعادل
(۲) اصو ل کا فی ، ج۵ / ص ۳۴۷
(۳)میزا ن الحکمۃ ج ۵ / ص ۲۲۵۵حدیث ۷۵۳۶