اعتکاف
سوال ۳۸ : ۔ اعتکاف اور عورتوں کی چلہ نشینی کے بارے میں وضاحت کریں ؟
اہل بیتؑ کی طرف سے جو روایات اربعین کے بارے میں آئی ہیں، جیسے :
مَن اخلَص للَّہ اَربِعین صَبَاحاً (ا)
جو شخص چالیس دن اپنے اعمال و اخلاق کی مراقبت کرے یعنی صرف حلال کھائے اور نہ کوئی بات کرے اور نہ سوچے، حرام سے پرہیز کرے اور دنیا سے گوشہ نشینی اختیار کرے نہ کہ مخلوق خدا سے اس میں عورت و مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں۔
چلہ کرنے کا معنی دنیا سے گوشہ نشینی ہے نہ کہ مخلوق سے، انسان اگر عامل ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے کام میں رہے لیکن اس کا کام اللہ کے لیے ہونا چاہیے، پس وہ شخص جو چلہ کی طرف آتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ فعالیت و کام کرے، درس پڑھے، تحقیق کرے کیونکہ کام، درس، تحقیق خود آخرت ہیں نہ دنیا، معاشرہ کی رضائے الٰہی کے لیے خدمت کرنا آخرت ہے۔
(حوالہ )
(۱)جامع الاخبار۹۴