Nasihatenکتب اسلامی
نماز و ایجادات
سوال۲۸:۔ نماز پڑھنا بہتر ہے یا اڈیسن کی ایجادات ؟
نماز مخلوق و خالق کے درمیان رابطہ اور دین کا ستون ہے اور کسی چیز کے ساتھ قابل مقائسہ نہیں ۔ ایجادات، عبادات دو الگ سنخیت رکھتی ہیں کہ ان کا مقائسہ نہیں کیا جا سکتا، اگر کوئی مبداء ومعاد کا معتقد ہو جیسے یہی جناب اڈیسن جو مسیحی اور خدا کے معتقد تھے، ایسا شخص اگر اپنے دین کے مطابق کام کرے اور رضائے الٰہی کو مدِ نظر رکھے تو اس کا اجر محفوظ ہو گا جو آخرت میں اجر پائے گا۔
نماز تمام نیکیوں کا سرچشمہ ہے اور کسی طرح بھی ایجادات کے ساتھ قابلِ مقائسہ نہیں، نماز کی برکت سے ہی ہمارے باقی اعمال قبول ہوتے ہیں ۔
اَوَّلُ مَا یُحٰاسَبُ بِہِ العَبد الصَلٰوۃِ اِن قُبِلَتْ قُبِلَ مَاسِوٰاھا۔(۱)
نماز کا کوئی قائم مقام پیدا نہیں کیا جا سکتا جو نماز کی برکات رکھتا ہو۔
(حوالہ)
(۱) اُصول ِ کافی ج ۳،ص ۲۶۸